پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری کی سالگرہ تقریب

پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری کی سالگرہ تقریب

  

 لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری کی 66ویں سالگرہ کی خصوصی تقریب کا اہتمام گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری جنرل خالد رانا اور سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے کیا، سنیئر رہنما پیپلز پارٹی محمد نوید چودھری،سینئر رہنماحافظ غلام محی الدین، لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشر ف بھٹی، سینئر رہنماسید آصف ہاشمی، سینیٹر اکبر خواجہ، گلف کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عرفان قمر گوندل، گلف کی سینئر نائب صدر عائشہ منیر گوندل، سیکرٹری انفارمیشن گلف زوالفقار مغل، ڈپٹی سیکرٹری اطلا عا ت سا رہ رائے، ناہید، گلف کی سمعیہ،ریاض جٹ، خالد بٹ، یاسمین فاروق اور اقبال آفاقی سمیت دیگر نے شر کت کی۔

  اس موقع پر مقررین نے کہا کہ آصف علی زرداری واحد صدر تھے جنہوں نے اپنے اختیارات بن مانگے پارلیمنٹ کو دیے،آصف علی زرداری کی سالگرہ ہم اس لیے مناتے ہیں کیونکہ آج ان کی وجہ سے ملک میں جمہوریت رواں دواں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -