ہا ل روڈ پر فوری پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائے،بابر علی خان
لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ لنک میکلوڈ روڈ کے صدر بابر علی خان نے ہال روڈ پر ٹریفک کی بے ہنگم صورتحال کو کنٹرول کرنے اور رش سے پیدا ہونے والے اژدہام سے بچنے کیلئے پارکنگ پلازے کی جلد تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارلحکومت کا سب سے بڑا تجارتی مرکز ٹریفک کی بد ترین صورتحال سے دو چار ہے۔ پارکنگ پلازہ نہ ہونے کے باعث ہر وقت ٹریفک جام رہتی ہے۔
کی صورتحال سے تاجر دوکاندار اور خریداری کیلئے آنے والے شہری شدید پریشانی کا سامنا کررہے ہیں۔
ہال روڈ کے مسائل پر برتی جانے والی عدم توجہی سے تاجر برادری کے روزمرہ کے کاروباری امور بری بری طرح متاثر ہوکر رہ گئے ہیں۔ متعلقہ حکام ضلعی انتظامیہ اس سنگین ترین مسئلے کو حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔ تاجروں کو پارکنگ پلازے کی دستیابی یقینی بناتے ہوئے ٹریفک کے بدترین عفریت سے نجات دلائی جائے۔ ہال روڈ پر اندرون ملک اور بیرون ملک سے آنے والے سرمایہ کار بزنس مین صنعتکار طبقے سمیت مقامی تاجروں اور کاروباری طبقے کو اس مشکل سے نجات دلا کر حالات کو بہتری کی طرف لایا جائے۔