سوئی ناردرن گیس حکام نے میسر ز یوسف عادل کو پڑتال کنندہ مقررکر دیا

  سوئی ناردرن گیس حکام نے میسر ز یوسف عادل کو پڑتال کنندہ مقررکر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) سوئی ناردرن گیس پا ئپ لائنز لمیٹڈکے 56 ویں سالانہ اجلاسِ عام کے دوران کمپنی کے حصہ داران نے کمپنی کے سالانہ گو شوارہ جا ت برائے مالی سال 2019-20 20  کیلئے تقریباً 6 ارب روپے بعد از محاصل منا فع منظور کر لیا جو کہ فی حصہ9.46 روپے بنتاہے۔ کمپنی کے حصہ داران نے 40فیصدنقد مقسوم، جو کہ 4 روپے فی حصہ ہے، کیلئے بو رڈآف ڈائر یکٹرز کی سفارشات کو منظور کیا۔مزید یہ کہ  حصہ دارن نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس میسرز یو سف عاد ل کو دوبارہ مالی سال 2020-21  کیلئے بیرونی پڑتال کنندہ بھی مقر ر کیا۔ چیئر پر سن روحی رئیس خان نے حصہ داران کو بتا یا کہ متعدد اقتصادی، معاشی رکاوٹوں کے باوجود سوئی ناردرن، بو رڈ آف ڈائریکٹرز کی بہترین رہنمائی میں اعلی انتظامیہ اور ملازمین کی مسلسل کو ششوں کے باعث اچھے نتائج حاصل کر نے میں کامیاب ہوئے۔چیئر پر سن، روحی رئیس خان، مینجنگ ڈائر یکٹر، علی جاوید ہمد ا نی، ڈائیر یکٹران،محمد ہارون، احمد عقیل،ڈاکٹر سہیل راضی خان، چیف فائنینشل آفیسر فیصل اقبا ل اورکمپنی سیکریٹری،امتیاز محمود بھی موجو د تھے۔جبکہ ڈائر یکٹران محمد صالح احمد فاروقی، محمد ہارون الرفیق، عفان عزیزاور سید اختر علی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شمولیت اختیا ر کی۔