ریاست مدینہ کیلئے خلفائے راشدین کی پیروی کرنی ہو گی،عاصم مخدوم

  ریاست مدینہ کیلئے خلفائے راشدین کی پیروی کرنی ہو گی،عاصم مخدوم

  

لاہور(پ ر)اہل سنت علماء  فورم کے زیر اہتمام  جامع مسجد کبری نیو سمن آباد لاہور میں شہادت  سیدنا عثمان غنی سیمینار، صدارت حافظ شعیب الرحمن قاسمی نے کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کل مسالک علماء  بورڈ کے سربراہ مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہاکہ حضرت سیدنا عثمان  غنی کی حیات طیبہ قیامت تک آنے والے مسلمانوں کے لئے مشعل راہ رہے گی،علامہ محمد ممتاز اعوان،مولانا ضیاء  الرحمن فاروقی، چوہدری محمد ارشد گجر، مولانا محمد داود نقشبندی،پروفیسر خلیق احمد اعوان،مخدوم سید محمد شاہ، جمیل خان، اصغر عارف چشتی،ملک محمد آصف،قاری خالد محمود،مولانا محمد اطہر،مولانا نواز ڈو گر، مرزا محمد آصف،حافظ یعقوب شاہ ودیگر نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -