خواتین انٹرپرنئیرزکیلئے پہلی خصوصی ٹریننگ ورکشاپ 

خواتین انٹرپرنئیرزکیلئے پہلی خصوصی ٹریننگ ورکشاپ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور (پ ر)خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(KPITB)  اور ڈیمو (Demo) نے درشلز، خیبر پختونخوا میں SheMeansBusiness ٹریننگ ورکشاپ کا آغا ز کردیا ہے۔ یہ سہ روزہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ اینڈفنانشل منیجمنٹ ورکشاپ درشل پشاور میں منعقد کی گئی۔2016میں شروع ہونے والے فیس بک کے SheMeansBusiness پروگرام نے ہنرمندی کی ٹریننگ اور کاروبار کی تحریک کے ذریعے خواتین انٹرپرینئرزکو ڈیجیٹل اکنامی میں شامل کرنے کیلئے تعاون کیا۔ عالمی تحقیق نے اس حقیقت کو اجاگر کیا ہے کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کے فروغ دینے میں خواتین انٹر پرینئرز فعال کردار ادا کرتی ہے۔ اس مشن کو آگے بڑھانے کیلئے DEMO نے  KPITBکے  اشتراک سے درشلز کمیونٹی کی سات جگہوں پر سہ روزہ کیپسٹی بلڈنگ ٹریننگ ورکشاپس کی سیریز کا اہتمام کیا۔ درشلز، خیبرپختونخوا میں کمیونٹی کے مخصوص جگہیں ہیں، جن کا مقصدنوجوانوں کواشتراک، جدت، ٹریننگ تک رسائی اور نئے کاروبارکے آغاز کیلئے مواقع فراہم کرنا ہے۔ ٹریننگ پروگرام میں میزبانی اور تفریح سے لے کرہیلتھ کیئر اور تعلیم تک مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین انٹرپرینئرز نے شرکت کی۔ ان کو پریزنٹیشنز اور عملی مظاہروں کے ذریعے سوشل میڈیا کے ذرائع کے استعمال، مواد کی تخلیق، آن لائن مارکیٹنگ اور فنانشل منیجمنٹ سے متعلق ہنر اور صلاحیتوں کے بارے میں تربیت فراہم کی گئی۔ڈیمو کے سی ای او،محمد بن مسعود نے ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے کہا،" مجھے اپنے شرکاء کی دلچسپی اور جذبے کو دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔
۔SheMeansBusine
ssپروگرام سے کے۔ پی۔ کے  کی خواتین کو عالمی معیار کے نصاب سے سیکھنے اور ڈیجیٹل اور فنانشل علم کے حصول سے اپنے کاروبار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔مجھے یقین ہے کہ ڈیجیٹل ہنرمندی آج کی اور مستقبل کی ضرورت ہے اور خواتین انٹرپرنئیرز کے باصلاحیت گروہ کو علم کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرنے میں خوشی محسو س کررہا ہوں۔میں بہت پرجوش ہوں اور مجھے توقع ہے  بقیہ درشلز میں ہونے والی آئندہ ورکشاپس میں زیادہ پذیرائی حاصل ہوگی۔"

مزید :

کامرس -