گرین پامز ہاؤسنگ پراجیکٹ گوادر میں بکنگ کے لیے آج سے اوپن ہاؤس کا انعقاد

 گرین پامز ہاؤسنگ پراجیکٹ گوادر میں بکنگ کے لیے آج سے اوپن ہاؤس کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (پ ر) ملک کے سب سے با اعتماد رئیل اسٹیٹ ڈویلپر رفیع گروپ کے گوادر میں جاری سب سے بڑے نجی رہائشی منصوبے ”گرین پامز گوادر“ میں منافع بخش سرمایہ کاری اور ترقیاتی کاموں کی معلومات کے لیے ارینا ہوٹل ایونٹ کمپلیکس، ڈی ایچ اے ملتان میں 30جولائی جمعہ سے یکم اگست اتوار تک تین روزہ اوپن ہاؤس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔اوپن ہاؤس میں رفیع گروپ کے ماہرین گرین پامز ہاؤسنگ پراجیکٹ گوادر میں سرمایہ کاروں کی رہنمائی اور معاونت کے لیے موجود ہوں گے جبکہ صارفین کو موقع پر ہی پلاٹس کی بکنگ کی سہولت دستیاب ہو گی۔ صارفین گرین پامز گوادر میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کے حوالے سے بھی جانکاری حاصل کر سکیں گے۔ملتان اور گِردو نواح کے لوگوں کی سہولت کے مدِ نظر اس اوپن ہاؤس کے انعقاد کا مقصد صارفین کو ان کے شہر میں گوادر کی تیزی سے بڑھتی عالمی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے لیے منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ رفیع گروپ1978سے پاکستان کے اہم ترین ڈویلپر گروپ کے حوالے سے اپنی منفرد پہچان اور ساکھ رکھتا ہے جس کا گرین پامز ہاؤسنگ پراجیکٹ گوادر جی ڈی اے سے مکمل منطور شدہ اور گوادر میں سب سے بڑی رہائشی سکیم کے اعزاز کا حامل ہے جس میں ترقیاتی کام انتہائی تیزی سے سرانجام دیے جارہے ہیں۔بین الاقوامی سمارٹ پورٹ سٹی کی رہائشی و کاروباری ضروریات کے پیشِ نظر ڈیزائن کیا گیا گرین پامز ہاؤسنگ پراجیکٹ گوادر سرمایہ کاری کے منافع بخش امکانات کا حامل سب سے قابلِ اعتماد پراجیکٹ ہے۔

مزید :

کامرس -