میپکو صارفین بارش میں احتیاطی تدابیر پر عمل کریں: اکرام الحق

میپکو صارفین بارش میں احتیاطی تدابیر پر عمل کریں: اکرام الحق

  

 ملتان (  نیوز  رپورٹر  ) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے کہا ہے کہ صارفین موسم ِ برسات میں بجلی (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

تنصیبات سے ہونے والے حادثات سے بچا کے لئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں اور اپنی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے میپکو کی سیفٹی ایس او پیز پر عمل کریں۔ صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے کے لئے ہائی ٹینشن فیڈرز کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے اور ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر زاپ گریڈ کئے جارہے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث صارفین کی سہولت کے لئے آن لائن /ای کچہریوں کا انعقاد کیاجارہاہے۔آن لائن کچہریوں میں صارفین کی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں دو بجے دوپہر تا چار بجے سہ پہر تک منعقدہ آن لائن کھلی کچہری کے موقع پر کیا۔آن لائن کچہری میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق، ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل شکایات سنٹر عرفان صدیقی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شبیر نے مسلسل دو گھنٹے تک صارفین کی شکایات سنیں۔انہوں نے کہا کہ صارفین کی شکایات کے اندراج اور فوری ازالے کے لئے میپکو ریجن میں 225سے زائد کسٹمرسروسز سنٹر/شکایات سنٹرز قائم ہیں جہاں تین شفٹوں میں عملہ خدمات سرانجام دے رہاہے۔ آن لائن /ای کچہریوں کے انعقاد کا مقصد بھی صارفین کو گھروں میں موجود رکھ کر شکایات کا ازالہ کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ میپکو ریجن کے تمام سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ صارفین کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دیں اور بجلی فراہمی میں تعطل آنے کی صورت میں ٹرانسفارمرزٹرالیاں نصب کرکے کم سے کم وقت میں بجلی بحال کی جائے۔آن لائن کچہری میں میپکو ریجن کے مختلف علاقوں سے کل44صارفین نے ٹرانسفارمرز کی استعدادکار میں توسیع، نئے کنکشنوں کی فراہمی، بجلی فراہمی میں تعطل، کم وولٹیج، لائن کی شفٹنگ، لوٹینشن سکیم اور ٹرانسفارمرز و پولز کی تنصیب کی شکایات کیں ان شکایات پر سی ای او میپکو نے موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کردئیے۔

اکرام الحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -