کم پیمانے والے پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈاؤن،2لاکھ روپے جرمانہ
وہاڑی،سکندر آباد(بیورورپورٹ،نامہ نگار، نمائندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
مبین الہی کی ہدایت پر (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی محمد جعفر چوہدری نے متعدد پٹرول پمپس کو چیک کیا انہوں نے اس موقع پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور پیمانہ جات میں کمی پر 6پٹرول پمپس کو ایک لاکھ 60ہزار روپے جرمانے کئے چوہدری پٹرولیم چک نمبر 45ڈبلیو بی کو 15ہزار، لنگا پٹرولیم کرم پور روڈ 30ہزار، مرزاصدیق پٹرولیم 30ہزار، مستن پٹرولیم لڈن کرم پور روڈ 20ہزار، لال شہباز کرم پور لڈن روڈ 30ہزار اور نیلی بار پٹرولیم اڈالڈن کو 35ہزار روپے جرمانے کئے گئے اسسٹنٹ کمشنر محمد جعفر چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور ناپ تول میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جس کیلئے پٹرول پمپس کی چیکنگ کا عمل جاری ہے پٹرول کے زائد نرخ وصول کرنے اور پیمانہ جات میں کمی پر بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں کسی بھی پٹرول پمپ کو پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر اور ناپ تول میں کمی پیشی کر کے عوامی استحصال نہیں کرنے دیا جائے گا عوام کو مقر ر کر دہ سرکاری نرخوں پر پٹرول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جو بھی پٹرول پمپ خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ناصر شہزاد ڈوگر نے شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا اچانک وزٹ کیا۔ پٹرول کے نرخ چیک کرنے کے ساتھ ساتھ موقع پر پیمانے بھی چیک کیے گئے۔ الکریم پٹرولیم سروس، الشکور پٹرول پمپ، احمد پٹرولیم سروس، حمید ایڈ سنز پٹرولیم سروس پر پیمانوں میں مقدار کم ہونے پر دس دس ہزار روپے جبکہ منگول چوک اور بنگالہ موڑ پر غیر قانونی منی پٹرول پمپس پرپانچ پانچ ہزار روپے کے جرمانہ عائد کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر نے پٹرول پمپس مالکان کو وارننگ دی کی کہ آئندہ مقدار میں کمی کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
جرمانے