قومی شاہراہوں کی مرمت تیزی سے مکمل کی جائے، مراد سعید
ملتان (سپیشل رپورٹر)وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ ملک بھر میں قومی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں پر برق رفتاری کے ساتھ کام مکمل کیا جائے۔سڑکوں کی پائیداری کیلئے ہمہ گیر ٹھوس(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ شاہرات پر خوشگوار سفری ماحول مہیا کرنا حکومت کا عزم ہے۔مستقل قریب میں 70 فیصد کے قریب سڑکوں کے موجودہ انفراسٹرکچر کو از سر نو بحال کر دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات آج وزارت مواصلات میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،جس میں ملک بھر میں جاری سڑکوں کی مرمت کے منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وفاقی سیکرٹری مواصلات ظفر حسن،چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد خرم آغا،وزارت مواصلات اور این ایچ اے کے سینیئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ وفاقی وزیرمراد سعید نے مزید کہا کہ سڑکوں کی بروقت تعمیر و مرمت کو یقینی بنانا ہمارا عزم ہے اورمسافروں کو شاہرات پر خوشگوار سفری ماحول کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔مستقل قریب میں تمام مرمت طلب سڑکوں سے متعلق شکایات کا ازالہ کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو ایک محفوظ اور پائیدار شاہراتی نیٹ ورک سے مزین کرنے کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔اس موقع پر این ایچ اے کے جنرل منیجرز محمد نسیم خٹک اور کرنل(ر) ذوالفقار علی جنجوعہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ 2017-18 کے سالانہ مینٹی نینس پلان کے تحت صوبہ پنجاب میں 457 کلومیٹر،بلوچستان میں 98 کلومیٹر،خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں 211 کلومیٹر،سندھ میں 132 کلومیٹر طویل سڑکوں کی مینٹی نینس کا کام مکمل کیا گیا۔اسی طرح 2018-19 کے مینٹی نینس پلان کے تحت صوبہ پنجاب میں 108 کلومیٹر،بلوچستان میں 91 کلومیٹر،خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں 42 کلومیٹر،سندھ میں 40کلومیٹر طویل سڑکوں کی مرمت کاکام مکمل کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں سڑکوں کی مرمت کی مزید24 سکیموں اور بلوچستان میں بھی 24 سکیموں پر کام کیا جائے گا۔جبکہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں 16 اور سندھ میں 18 منصوبوں کے تحت سڑکوں کی مرمت کی جائے گی۔اسی طرح 2020-21 کے سالانہ مینٹی نینس پلان کے تحت پنجاب میں 452 کلومیٹر،بلوچستان میں 281 کلومیٹر،خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں 288 کلومیٹر اور سندھ میں 307 کلومیٹر طویل سڑکوں کی مرمت کا کام کیاجائے گا۔جبکہ سال رواں کے ماہ دسمبر تک 4 ہزار540 کلومیٹر سڑکوں کو از سر نو مستحکم اور تعمیراتی کام مکمل کر لیا جائے گا۔
مراد سعید