حلقہ انتخاب میں ترقی کا خواب جلد پورا ہوگا: مرتضی محمود 

حلقہ انتخاب میں ترقی کا خواب جلد پورا ہوگا: مرتضی محمود 

  

رحیم یارخان،ماچھی گو ٹھ(بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی)قومی حلقہ 180میں میں میٹل سڑ کوں کے متعدد منصوبوں،ٹلوروڈ،ولہار روڈ،کوٹ سبزل روڈ،ٹبی محمد پور مہراں روڈ کے منصوبے پر کام برق رفتاری سے جاری ہے انشاء اللہ50کلو میٹر روڈ کے منصوبوں کا کام جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گااپنے حلقہ میں ترقی کا خواب جلد پورا ہو گا ان خیالات کا اظہار ایم این اے حلقہ 180مخدوم سید مر تضی محمودنے ٹلو روڈ کے منصوبے(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

 کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ ٹلوروڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی پہلے مر حلے میں روڈ کا کچھ کام مکمل ہو چکا ہے اب انشاء اللہ14کلومیٹر کا یہ منصو بہ جلد مکمل ہو گا جبکہ ولہار روڈ بھی انتہائی خستہ حالی کا شکار تھی جس پر عوامی در خواست پر 9کلو میٹر روڈ کے منصو بے کا کام آخری مرا حل میں داخل ہے جبکہ ٹبی محمد پور مہراں کی میٹل سڑک کا منصو بہ 33سال سے کھٹا ئی کا شکار تھا اس روڈ کی تعمیر سے عوام کے مسائل حل ہو نگے ایک کلومیٹر کا یہ منصو بہ جلد تکمیل تک پہنچے گا انشاء اللہ آئندہ سال بھی اس منصو بے کے دوسرے فیز پر کام کرینگے کوٹ سبزل سمیت متعدد علاقوں میں 50کروڑ میٹل سڑ ک کے پرو جیکٹ تکمیل کے مرا حل میں ہیں حلقہ 180میں انشاء اللہ ایک ارب رو پے کے میٹل روڈ منصوبوں سے ترقی کے انقلابی دور کا آغاز ہو گابہت خوشی ہورہی ہے کہ علاقہ میں عوام سے جو وعدے کیے وہ پورے کر رہے ہیں عوام کے لیے جمال دین والی کے دروازے کھلے ہیں ہمیشہ مثبت سیاست کو فروغ دیا ہے آباواجداد کی طر ح خدمت ہمارا مشن ہے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ رحیم یار خان میں امن کی ناقص  صورت حال پولیس کی ناقص کارکر دگی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ہمارے ضلع میں بد امنی کی بڑھتی خطرناک صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے آئی جی پنجاب کو چاہیے کہ رحیم یار خان مین امن کی صورت حال بہتر بنائیں۔

مرتضی محمود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -