رحیم یارخان میں گیس بحران جاری

رحیم یارخان میں گیس بحران جاری

  

   رحیم یار خان(نامہ نگار)رحیم یار خان اور اسکے گرد نواح میں سوئی گیس بحران شدت اختیار کرگیا شہری علاقے کئی کئی دن تک سوئی گیس سے محروم شہری مہنگی ایل پی جی (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

اور لکڑیوں کے ذریعے کھانا پکانے پر مجبور۔ تفصیل کے مطابق ضلع رحیم یار خان میں ان دنوں سوئی گیس کی لوڈشیدنگ عروج پر ہے جس کے باعث خواتین شدید پریشانی کا شکار ہیں صبح دوپہر اور شام تینوں وقت کھانا پکانے کیلئے سوئی گیس دستیاب نہیں اگر قسمت سے کبھی گیس مل بھی جائے تو پریشر اتنا کم ہوتا ہے کہ وہ گیس کسی کام نہیں آتاجس کے باعث شہری تین وقت کھانوں سے بھی محروم ہونے لگے ہیں۔ شہری متبادل ذرائع سے مہنگی ایل پی جی اور لکڑیاں خرید کر کھانا پکانے پر مجبور ہیں۔ سابقہ حکومت کے دور میں بھونگ سے صادق آباد تک دس انچ قطر کی نئی گیس پائپ لائن ڈالی گئی تھی جس کے بعد پریشر اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بھی حل ہوگیا تھا مگر اب گزشتہ دوسال سے سوئی گیس کی بندش معمول بن چکی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات پر سوئی گیس حکام ٹرخا دیتے ہیں یا بہانہ بناتے ہیں کہ بھونگ سے گیس پریشر کم ہے۔

گیس بحران

مزید :

ملتان صفحہ آخر -