پٹواری رشوت لیتے پکڑا گیا

  پٹواری رشوت لیتے پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)اینٹی کرپشن ٹیم  نے پٹواری کورشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا،موضع چوہدری کے پٹواری اعجاز بھٹی نے شہری سے انتقال درج کرنیکے(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

 لیے 20ہزاررشوت طلب کی تھی،شہری 15ہزارپہلے دے چکا تھا،5ہزار ج دینے کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن کو اطلاع کی تھی،ٹیم نے نشان زدہ نوٹ برمد کر لیے،اس بارے تفصیل کے مطابق اینٹی کرپشن مظفرگڑھ کی ٹیم نیریجنل ڈائریکٹرشاہد محبوب کی ہدایات پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر اینٹی کرپشن خالد بلال نے علاقہ مجسٹریٹ عبدالمنعم کے ہمراہ کوٹ ادو کے علاقہ میں حلقہ موضع چوہدری کے پٹواری اعجاز بھٹی  کے دفتر واقع عباس پلازہ میں چھاپہ کے دوران رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،پٹواری سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا،پٹواری اعجاز بھٹی نے موضع چودھری کے رہائشی  یوسف کھلنگ سے انتقال درج کرنے کیلئے 20ہزاررشوت طلب کی تھی،شہری یوسف کھلنگ 15ہزارپہلے دے چکا تھا جبکہ5ہزارج دینے کے بعدمحکمہ اینٹی کرپشن سے رجوع کیا تھا۔
پکڑا گیا