ڈی سی بہاولنگر سے ادبی تنظیم  کے وکلاء کی ملاقات، ضلع میں  ادبی سرگرمیوں کے فروغ پر اتفاق

ڈی سی بہاولنگر سے ادبی تنظیم  کے وکلاء کی ملاقات، ضلع میں  ادبی سرگرمیوں کے ...

  

 ڈاہرانوالہ(نامہ نگار)علمی،ادبی، تنظیم روش انڑنیشل کے وفد کی شاعر،(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

ادیب،کالم نگار ڈپٹی کمشنر بھاولنگر شفقت اللہ مشتاق سے ایک خصوصی  نشست۔۔ معروف شاعر،ادیب،کالم نگار مشتاق ڈپٹی کمشنر بھاولنگر سے علمی،ادبی،سماجی،ثقافتی تنظیم روش انڑنیشنل کے وفد کی بانی تنظیم پاکستان کے معروف شاعر، ادیب اور لاتعداد کتابوں کے مُصنف   سید ثناء اللہ شاہ کی قیادت میں ایک خصوصی نشست ہوئی۔وفد میں مرکزی چئیرمین روش سینئر صحافی و کالم نگار میاں میراحمدمستانہ سہروردی،سرپرست آعلیٰ حاجی عبدالستار،چئیرمین مجلس مشاورت چوہدری نسیم صادق اورعامر شفیع،شامل تھے۔روش تنظیم سے ملاقات میں ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق سے شعراء کرام، پنجابی ادب اور موجودہ دور حاضر کی  شاعری کے حوالے سے بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ سید ثناء اللہ شاہ نے بتایا کے روش کے زیراہتمام ملک بھر کی طرح چشتیاں میں بھی بڑے مشاعرے ہوئے اور عنقریب معروف شاعر، ادیب،کالم نگار   شفقت اللہ مشتاق کے نام روش کے زیر اہتمام چشتیاں میں  ایک مشاعرے کا  اہتمام کیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر سے مشاعرے کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی اور انہوں نے شرکت کی حامی بھر لی۔مرکزی چئیرمین ادبی تنظیم روش میاں میراحمدمستانہ سہروردی نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ علمی،ادبی تنظیم روش انڑنیشنل گذشتہ دودہائیوں سے علم و ادب کے فروغ کے لئے میدان عمل میں ھے اور روش دُنیا کی وہ واحد ادبی تنظیم ھے جو کسی سے چندہ نہیں لیتی ڈپٹی کمشنر نے ادب کے فروغ کے لئے ادبی تنظیم روش کے بانی سید ثناء اللہ شاہ اور ذمہ داران کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق  نے بھی ملاقات کے دوران چند اشعار بھی پڑھے جسے سب نے سراہا۔ملاقات کے آخر میں  بانی سید ثناء اللہ شاہ،چئیرمین میاں میراحمد مستانہ سہروردی،سرپرست حاجی عبدالستار، چوہدری نسیم صادق اور عامر شفیع نے ڈپٹی کمشنر کو کتابوں کے تحائف پیش کئے۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -