وہاڑی، ناقص کارکردگی، ڈی سی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی سرزنش کی، کارروائی کا عندیہ

وہاڑی، ناقص کارکردگی، ڈی سی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی سرزنش کی، کارروائی ...

  

 وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر مبین الہی کی زیر صدارت (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کار کر دگی بہتر بنانے کی ہدایت کی اور ناقص کار کر دگی کے حامل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی سرزنش بھی کی ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے اس موقع پر کہا کہ ناقص کار کر دگی کے حامل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیل کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کار کر دگی چیک کریں اے ڈی سی ریونیو ہفتہ میں دو بار پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کا ر کر دگی کا جائزہ لیں گے ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے مزید کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف بھر پور انداز میں کریک ڈاؤن کیا جائے کسی کو بھی ناجائز منافع خوری نہیں کرنے دی جائے گی گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج اور موقع پر گرفتار کیا جائے عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاء خوردونو ش کی فراہمی یقینی بنائی جائے عوام کو ریلیف فراہم موجود ہ حکومت کی اولین ترجیح ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس جرمانوں کو قیمت ایپ پر اپ لوڈ کریں ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز تجاوزات کے خلاف مہم کو بھی تیز کریں شہروں میں تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک اور دیگر مسائل پیدا ہو رہے ہیں تجاوزات کا خاتمہ کر کے شہروں کو خوبصورت اور سڑکوں کو کشادہ کیا جائے گا اجلاس میں اے ڈی سی ریو نیو اشفا ق الرحمن خان، اے سی وہاڑی محمد جعفر چوہدری، ایڈ یشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذاکر علی، ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت رانا محمد عارف، ڈی او انڈسٹری عابدہ حنیف، سی او ایم سی راؤ نعیم خالد اور دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر میلسی عبد الرزاق علی ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا عمر فاروق نے بذریعہ ویڈ یو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

عندیہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -