ڈی پی او رحیم یارخان کی کھلی کچہری شکایات پر فوری کارروائی کا حکم

ڈی پی او رحیم یارخان کی کھلی کچہری شکایات پر فوری کارروائی کا حکم

  

 رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)ڈی پی او اسد سرفراز نے 32درخواست(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

 گزاروں کو فراہمی انصاف کے لیے احکامات جاری کردیے۔کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کی شکایات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جارہاہے۔ضلع بھر سے روزانہ درجنوں سائلین کھلی کچہری سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او اسد سرفراز کی کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز بھی ضلع کے مختلف تھانہ جات سے تعلق رکھنے والے 32شہریوں نے کھلی کچہری میں اپنی شکایات اور مسائل پر مبنی تحریری درخواستیں پیش کیں۔ اس موقع پر انچارج کمپلینٹ سیل ڈی پی او آفس انسپکٹر جام عبدالکریم نے درخواستوں سے متعلق کمپیوٹرائزڈ رسیدیں چلت ہونے کے بعد ایک ایک درخواست گزار کو ڈی پی او اسد سرفراز کے با لمشافہ بٹھایا جنہوں نے زبانی طور پر بھی اپنے معاملات اور شکایات کو ڈی پی او کے سامنے بیان کیا۔ ڈی پی او نے سائلین کی شکایات کو انتہائی غور سے سنا اور ان کی شکایات کے ازالہ کے لیے متعلقہ پولیس افسران کے نام فراہمی انصاف کے لیے احکامات جاری کیے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -