لادی گینگ کے بچے کچھے کارندوں کیخلاف آپریشن جاری، فیصل رانا
ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ لادی گینگ کے بچے کھچے کارندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے،عوام کے جان ومال کے لئے خطرہ بننے والے ہر قانون شکن کو جلد یا بدیر قانون کے شکنجے میں آنا ہی ہے،قانون شکنوں کے ”چھپے“ ہوئے سہولت کاروں کو بھی قانون اپنی گرفت میں لے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
نے پولیس افسران کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ لادی گینگ کے سرغنہ خدا بخش عرف خدی اور اس کے ساتھی اسماعیل بلچھانی کی ہلاکت پرمعاشرے کے تمام قانون پسند طبقات نے جس طرح پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کی،ریاستی اداروں کے حق میں جلوس نکالے،ان آپریشنز میں حصہ لینے والوں کو قومی ہیرو قرار دیا ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں صرف شیڈولڈ روائتی اور لائسنسی جلوس ہی نکل سکیں گے،ان جلوسوں کے طے شدہ روٹس کو ہر حوالے سے کلیئر ہونا چاہیے،روائتی اورلائسنسی جلوس صرف متعین اور طے شدہ قانونی روٹس پر ہی چل سکیں گے،شیڈولڈ روائتی اور لائسنسنی جلوسوں کا بر وقت آغاز اور بر وقت اختتام منتظمین کی ذمہ داری ہو گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجن کے چاروں اضلاع راجن پور،لیہ،مظفر گڑھ اور ڈی جی خان کے پولیس افسران کو محرم الحرام میں قیام امن کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر دی جانے والی ہدایات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے کیا،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ محرم الحرام میں پولیس نے محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کرہدایات پر مکمل عمل کروانا ہے،ویسے تو سارا سال ہی پولیس نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتی ہے لیکن محرم الحرام کی حساسیت کی پیش نظر غیر معمولی حالات کے باعث نیشنل ایکشن پلان پر بھی غیر معمولی عمل درآمد کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں عزاداری کے جلوس حساس ترین ایونٹ ہوتے ہیں ایک بات واضح ہے کہ جلوس صرف وہی نکل سکیں گے جو روائتی اور لائسنسی ہونے کی وجہ سے سرکاری سطح پر شیڈولڈ ہوں گے،ان کے علاوہ کوئی نیا جلوس نہیں نکل سکے گاضلع راجن پور کے تھانہ صدر کے علاقہ کوٹلہ قائم میں چوہرے قتل کی واردات پر ریجنل پولیس آ فیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی،ڈی پی او فیصل گلزار نے آر پی او فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وقوعہ میں شمیم بی بی،کوثر پروین،محمد اسلم اور امجد عباس قتل جبکہ قیصر عباس زخمی ہوا،وقوعہ کا مقدمہ شکیلہ بی بی کی مدعیت میں تھانہ صدر راجن پور میں درج کیا گیا جس میں محمد خالد کو نامزد جبکہ 2/3افراد کو نا معلوم ملزم رکھا گیا ہے، قتل کی وجہ لین دین پر ہونے والی تلخ کلامی بتائی جاتی ہے،آر پی او فیصل رانا نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈی پی او کو حکم دیا کہ 72گھنٹوں میں ملزمان کو ہر صورت گرفتار ہونا چاہیے،ملزمان کی گرفتاری کے عمل کی براہ راست نگرانی ڈی پی او خود کریں گے،آر پی او فیصل رانا نے حکم دیا متاثرہ خاندان کی سیکورٹی کا مکمل انتظام کیا جائے،انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری تک میں مسلسل فالو اپ لیتا رہوں گا،ڈی پی او مجھے دن میں 2مرتبہ اس سلسلہ میں خود بھی پراگرس سے آگاہ کریں گے۔
فیصل رانا