جامعہ اسلامیہ، فزیکل امتحانات کے دوران  کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازم قرار

جامعہ اسلامیہ، فزیکل امتحانات کے دوران  کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں عید الاضحی (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)
سے قبل تمام کیمپسز میں سمسٹر کے اختتام پر دوماہ کی فزیکل کلاسز منعقد ہوئیں۔حکومتی ہدایت کے مطابق12جولائی سے31 جولائی تک تعطیلات کر دی گئیں۔ واضح طور پر 2اگست سے فزیکل امتحانات کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ رواں ہفتے کے دوران تمام شعبہ جات کی ڈیٹ شیٹ ویب سائٹ پر آویزاں کر دی گئی ہے۔ NCOCنے بھی واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا اور تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیاجائے گا۔ یونیورسٹی نے فزیکل امتحانات کے دوران کووڈ 19کے تمام احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو لازمی قرار دیا ہے۔کووڈ وباء کے باعث طلبہ کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے امتحانی پیپر اور ان کی مارکنگ میں خصوصی خیال رکھا جائے گا۔ ان تمام عوامل کے باعث فزیکل امتحانات کے خلاف احتجاج خودطلبہ کے مستقبل کے لیے بہتر نہیں اور ان کے تعلیمی کرئیرکے لیے نقصان دہ ہوگا۔
لازم قرار