آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی عمران خان پر کشمیری عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، ابراہیم خان

آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی عمران خان پر کشمیری عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، ...

  

  ملتان (نیوز  رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ایم (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

این اے محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی عمران خان پرکشمیری عوام کے اعتماد کا مظہر ہے جس سے کشمیر سے متعلق پروپیگنڈہ کی نفی ہو گئی ہے اقتدار پرست پارٹیاں  انتخابات میں شکست پر سوائے الزام تراشی کے کچھ نہیں کر سکتیں اور اپنی شکست کو الزام تراشی کی سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کرتی ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے نوجوان سیاسی سماجی رہنما ملک اشرف اقبال بھٹہ سے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے اشرف اقبال بھٹہ سے حلقہ کے ترقیاتی منصوبوں اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ملکی عوامی مسائل کے حل اور سسٹم کی بہتری کے لیے کام کررہی ہے جس کے ثمرات وقت آنے پر نمایاں ہوں گے سالہا سال سے پیدا شدہ مسائل اور سابقہ حکومتوں کی بے ضابطگیاں دنوں میں بہتر نہیں ہو سکتیں ملکی صنعت اور پیداوار بہتر ہو رہی ہے حکومت اس جانب توجہ دے رہی ہے کیونکہ جب تک ہم معاشی طور پر مستحکم نہ ہوں گے تب تک بہتری کی گنجائش پیدا نہ ہو گی انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ کشمیری عوام نے پی ٹی آئی پر اعتماد کیا اور اسے برتری دی۔

ابراہیم خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -