محرم میں کسی کو فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے، زرتاج گل

 محرم میں کسی کو فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے، زرتاج گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈویژنل امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے بھی ویڈیو لنک سے خصوصی شرکت کی۔ریجنل پولیس آفیسرمحمد فیصل رانا،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایڈیشنل کمشنر خالد منظور،ڈی پی او عمر سعید اور ممبران (بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

امن کمیٹی کے علاوہ مظفرگڑھ،لیہ،راجن پور کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اضلاع کے امن کمیٹیوں کے ممبران بھی ویڈیو لنک پر اجلاس میں موجود تھے۔وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمت والے مہینوں میں قیام امن ترجیح ہے،محرم الحرام میں کسی کی دل آزاری سے اجتناب کیا جائے فسادالارض پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی.زرتاج گل وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قیام امن کے عالمی داعی ہیں.محرم الحرام میں تمام مسائل کو احسن طریقہ سے حل کریں گے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ محرم الحرام میں صفائی،پیچ ورک ،سیوریج کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے ڈویژن میں بجلی فراہمی اور دیگر مسائل کے حل کے لیے بھی بروقت اقدامات کر رہے ہیں.کمشنرنے کہا کہ تمام مسالک کا قیام امن کے لئے جمع ہونا خوش آئند ہے۔آر پی اومحمد فیصل رانا نے کہا کہ محرم الحرام میں امن کے لئے تمام اداروں سے رابطے میں ہیں.تمام مسالک اور جلوس شرکاء کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے،چاروں اضلاع سے امن کا پرچار ہونا اچھی روایت ہے۔ڈویژنل امن کمیٹی کے اجلاس سے سید ندیم حیدر نقوی،مولانا اقبال رشید،حافظ احمد حسن،مولانا انور حسن قریشی اور چاروں اضلاع کے ممبران امن کمیٹی نے بھی خطاب کیا۔اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
زرتاج گل