تجاوزات کیخلاف آپریشن کیلئے آنیوالی ٹیم  پر حملہ، گالم گلوچ، مقدمہ درج

تجاوزات کیخلاف آپریشن کیلئے آنیوالی ٹیم  پر حملہ، گالم گلوچ، مقدمہ درج

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) گھنٹہ گھر کے علاقہ میں پختہ تجاوزات مسمار (بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

کرنے کیلئے جانے والی ٹیم پر تجاوزات مافیا نے دھاوا بول دیا،کار سرکار میں مداخلت پر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ٹیم پر حملہ کے مرتکب صادق چانب والے اور اس کے دیگر ساتھیوں کیخلاف تھانہ چہلیک میں مقدمہ درج کرادیا۔تفصیل کے مطابق سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی درخواست کی روشنی میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ٹیم اسسٹنٹ لینڈ کنٹرول آفیسر حامد خان کی قیادت میں گز شتہ شب گھنٹہ گھر چوک سے ملحقہ صادق چانب ہاؤس پہنچی جہاں مذکورہ تجاوزات مافیا نے سڑک پر تھڑا قائم کررکھا تھا جس کے باعث ٹریفک نظام میں خلل پڑ رہا تھا۔ٹیم کیجانب سے پختہ تھڑا مسمار کئے جانے پر صادق چانب والے اور اس کے دیگر ساتھیوں نے ٹیم پر حملہ کردیا اور گالم گلوچ شروع کردی تاہم مذکورہ ٹیم نے موقع پر پولیس بلا لی اور پختہ تجاوزات مسمار کرتے ہوئے کار سرکارمیں مداخلت کرنے پر محمد صادق،عارف سندیلہ ودیگر کے خلاف پولیس تھانہ چہلیک میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔ 

مقدمہ درج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -