کمشنر بہاولپور کی زیر صدارت اجلاس،14ترقیاتی منصوبے منظور

کمشنر بہاولپور کی زیر صدارت اجلاس،14ترقیاتی منصوبے منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ویڈیو لنک اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، ڈپٹی کمشنر بہاول نگر شفقت اللہ مشتاق اور ڈپٹی کمشنر(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

 رحیم یار خاں ڈاکٹر خرم شہزادسمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں تعمیر (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)
گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے طالبات بخشن خان ضلع بہاول نگر تخمینہ لاگت 180ملین روپے، شیلٹر لیس (Shelter Less)سکول ضلع رحیم یار خاں کی تعمیر کے لئے 167.8ملین روپے سمیت 14نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔نیز ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے 2ترقیاتی منصوبوں، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے 6ترقیاتی منصوبوں، محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے 2ترقیاتی منصوبوں سمیت سہولت مرکز رحیم یار خاں کی تعمیر کی بھی منظوری دی گئی۔کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے بتایا کہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے طلباء رحیم یار خاں کے قیام کے لئے 170ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ نیز تمام ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر کی مانیٹرنگ کو مزید موثر بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ منصوبوں کی تعمیر میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی اورالتواء کا شکار منصوبوں کے ذمہ دار افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
منصوبے منظور