جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ،عوام کا مطالبہ پورا ہوگیا، احمد حسین ڈیہڑ

 جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ،عوام کا مطالبہ پورا ہوگیا، احمد حسین ڈیہڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  ملتان (  نیوز  رپورٹر  ) جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی تعمیر کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے ایم این اے ملک احمد حسین ڈیہڑ کا کہنا ہے کہ آج جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز ہوگیاہے اور عوام کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا۔جنوبی پنجاب کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں تمام سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی تعمیر کا جو وعدہ کیا تھا،آج (بقیہ نمبر52صفحہ7پر)
سے اسے عملی شکل مل رہی ہے۔ اس کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب نے جنوبی پنجاب اور خصوصا  ملتان کے عوام سے جو وعدے کیے ہیں،سب پورے ہوں گے۔پی ٹی آئی کی حکومت خطے میں مثالی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔
احمد حسین ڈیہڑ