راوی سٹی اور لاہور سینٹرل بزنس منصوبے قومی اہمت کے حامل، عدالتی نظا م کو موثر بنانے کیلئے تمام وسائل استعما ل کرینگے: عمران خان 

  راوی سٹی اور لاہور سینٹرل بزنس منصوبے قومی اہمت کے حامل، عدالتی نظا م کو ...

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عام آدمی تک آسان اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، عدالتی نظام موثر بنانے کیلئے تمام وسائل استعمال کریں گے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں اٹارنی جنرل نے وزیرِاعظم کو مختلف عدالتی امور، نظام انصاف کے حوالے سے جاری اصلاحات اور ”واٹر کمیشن رپورٹ”پر بریفنگ دی۔وزیرِاعظم واٹر کمیشن رپورٹ کے حوالے سے جسٹس شاہد کریم کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ پانی کا مسئلہ انتہائی اہم معاملہ ہے۔ اس اہم قومی معاملے میں جسٹس شاہد کریم کی خصوصی دلچسپی اور کاوشیں لائق تحسین ہیں۔وزیرِاعظم نے جسٹس (ر) علی اکبر قریشی کی سربراہی میں واٹر کمیشن رپورٹ مرتب کرنے والی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا۔مختلف عدالتی امور اور جاری اصلاحات پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عام آدمی تک آسان اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ عدالتی اور انصاف کے نظام کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور عدالتی نظام کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے حکومت عدلیہ کو ہر ممکن تعاون اور وسائل کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا  ہے کہ عام آدمی تک آسان اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،   عدالتی اور انصاف کے نظام کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور عدالتی نظام کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے حکومت عدلیہ کو ہر ممکن تعاون و وسائل کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔ جمعرات کو وزیرِ اعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان  نے  ملاقات  کی جس میں ٹارنی جنرل نے وزیرِ اعظم  کو مختلف عدالتی امور، نظام انصاف کے حوالے سے جاری اصلاحات اور " واٹر کمیشن رپورٹ"پربریفنگ دی۔وزیرِ اعظم عمران خان نے واٹر کمیشن رپورٹ کے حوالے سے جسٹس شاہد کریم کی کاوشوں کو سراہا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پانی کا مسئلہ انتہائی اہم معاملہ ہے۔ اس  اہم قومی معاملے میں جسٹس شاہد کریم کی خصوصی دلچسپی اور کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ وزیرِ اعظم نے جسٹس(ر)علی اکبر قریشی کی سربراہی میں واٹر کمیشن رپورٹ مرتب کرنے والی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ مختلف عدالتی امور اور جاری اصلاحات پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عام آدمی تک آسان اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ عدالتی اور انصاف کے نظام کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور عدالتی نظام کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے حکومت عدلیہ کو ہر ممکن تعاون و وسائل کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔

عمران خان

مزید :

صفحہ اول -