ایل اے 16 باغ میں کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کی آزاد کشمیر میں نشستیں 26 ہوگئیں
باغ (مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 16 باغ 3 کی نشست پر بھی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے کانٹے کے مقابلے کے بعد میدان مارلیا۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق ایل اے 16 باغ 3 کے بقیہ4 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی گنتی کے بعد تحریک انصاف کیسردار میراکبر نے 23،561 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سردار قمر زمان 23،267ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔تمام پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی گنتی کے بعد تحریک انصاف کے سردار میر اکبر کو294 ووٹوں کی برتری ہوگئی ہے۔خیال رہے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں 167 میں سے 163پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ہوسکی تھی جبکہ ان 4 پولنگ اسٹیشنز پر ہنگامہ آرائی کے سبب پولنگ روک دی گئی تھی جس کی وجہ سے اس حلقے کے نتائج کا اعلان نہیں ہوا اورگزشتہ روز یہاں دوبارہ پولنگ مکمل کی گئی۔4 پولنگ اسٹیشنز میں سے تحریک انصاف کے امیدوار سردار میراکبر کو 665 ووٹ ملے جبکہ پیپلزپارٹی کیسردارقمرالزمان 538ووٹ حاصل کرسکے۔اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کے939 ووٹوں میں سے پی ٹی آئی نے396 حاصل کیے جبکہ پیپلزپارٹی نے سرکاری ملازمین کے 421 ووٹ حاصل کیے۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی نشستوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے جبکہ پیپلزپارٹی 11 نشستوں کیساتھ دوسرے اور (ن) لیگ 6 نشستوں کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
پی ٹی آئی نشستیں