کینیڈا نے پاکستان کو 162 موبائل وینٹی لیٹرز تحفے میں دے دیئے

  کینیڈا نے پاکستان کو 162 موبائل وینٹی لیٹرز تحفے میں دے دیئے

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) کینیڈین حکومت نے حکومت پاکستان کو 162موبائل وینٹی لیٹرز کاتحفہ پیش کیا۔وینٹی لیٹرز کی حوالگی کیلئے اسلام آباد میں این ڈی ایم اے کی طرف سے  تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں کینیڈین حکومت کی جانب سے پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کیلئے 162 میڈیکل وینٹیلیٹرز کا تحفہ دیا گیا۔تقریب میں چیئرمین این ڈی ایم اے، لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز، کینیڈا کی ہائی کمشنروینڈی گلمور اور وزیر اعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے علاوہ کینڈین ہائی کمشن، وزارت صحت، آئی ایچ آئی ٹی سی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

کینیڈا 

مزید :

صفحہ اول -