جاتی عمرہ اراضی کیس میں پنجاب حکومت کی فریق بننے کی درخواست دائر

  جاتی عمرہ اراضی کیس میں پنجاب حکومت کی فریق بننے کی درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگار)سول جج عمران اسحاق کی عدالت میں جاتی عمرہ کی 128 کینال اراضی کا انتقال منسوخ کرنے کے کیس میں پنجاب حکومت کی جانب سے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائرکردی،عدالت نے مزیدسماعت آج 30جولائی تک ملتوی کردی،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ اے سی رائے ونڈ نے حقائق کے برعکس زمین کے انتقال منسوخ کئے،تمام کارروائی سیاسی بنیادوں پر کی گئی،عدالت سے استدعاہے کہ حکم امتناعی جاری کرنے کا حکم دیاجائے۔

 جاتی عمرہ اراضی

مزید :

صفحہ اول -