شیخ رشید دورہ سیاچن کے لئے سکردو پہنچ گئے

 شیخ رشید دورہ سیاچن کے لئے سکردو پہنچ گئے

  

سکردو (این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد دورہ سیاچن کے لئے سکردو پہنچ گئے۔ سکردو ائیرپورٹ پہنچنے پرگلگت بلتستان سکاوٹس کے سینئرحکام نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔وزیر داخلہ کی جی بی سکاؤٹس114 ونگ ہیڈکوارٹر سکردوآمد پر گلگت بلتستان سکاؤٹس کے دستے نے سلامی پیش کی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو گلگت بلتستان سکاوٹس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیر داخلہ نے 114 ونگ ہیڈکوارٹر میں یادگاری پودا بھی لگایا۔

  شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -