سینیٹ کمیٹی آئی ٹی کا سائبر سیکیورٹی سے متعلق مسائل پر ان کیمرا بریفنگ لینے کا فیصلہ

سینیٹ کمیٹی آئی ٹی کا سائبر سیکیورٹی سے متعلق مسائل پر ان کیمرا بریفنگ لینے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سائبر سیکیورٹی سے متعلق  مسائل  اور  اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے حوالے سے ان کیمرا بریفنگ لینے کا فیصلہ کر لیا جبکہ ملک میں  ٹیلی کام کمپنیوں کی  ناقص نیٹ ورکس کوریج  پر تشویش کا اظہار کیا ہے، چیئرمین کمیٹی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی موبائل سگنل موصول نہ ہونے کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ یہ میرافون ہے اور  میں پارلیمنٹ میں بیٹھا ہوں یہاں کوئی جیمر نہیں، آپ اپنے پارلیمنٹیرینز کو بھی سروسز نہیں دے پارہے،سروسز ٹھیک ہونی چاہئیں، نیٹ ورکس کوریجز ٹھیک نہیں ہیں۔ سیکرٹری آئی ٹی نے کمیٹی کو بتایا کہ   فائیو جی کے آکشن کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ ہم2023میں آکشن پرجاسکیں گے۔جمعرات کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر کہدہ بابر کی صدارت میں ہوا، جس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،سیکرٹری آئی ٹی نے کمیٹی کو بتایا کہ کابینہ نے سائبر سیکیورٹی پالیسی منظور کی ہے، نیشنل براڈبینڈپالیسی بھی بنا رہے ہیں،  فائیو جی کے آکشن کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ ہم2023میں آکشن پرجاسکیں گے،  اجلاس میں اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) سے متعلق معاملہ بھی زیر غور آیا، کمیٹی نے معاملے پر ان کیمرا بریفنگ لینے کا فیصلہ کرلیا، رکن کمیٹی ثانیہ نشتر نے موبائل فون کمپنیوں کے سی ای اوزکی موجودگی کا معاملہ اٹھایا  جس پر  چیئرمین کمیٹی نے وزارت آئی ٹی حکام کو آئندہ  اجلاس  میں موبائل فون کمپنیوں کے سی ای اوزکی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی، اجلاس میں یونیورسل سروسز فنڈ ز(یو ایس ایف) حکام کی جانب سے بھی بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ تقریبا 15سالوں میں  115 ارب  روپے یونیورسل سروسز فنڈ میں جمع ہوئے ہیں،یو ایس ایف حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ یو ایس ایف کے خلاف ایف آئی اے میں کوئی کیس نہیں ہے،نیب میں ایک کیس فائل ہوا   ہے،8ہزار موضع کو ہم سروس فراہم کر سکے ہیں، چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کو  بریفنگ میں بتایا کہ  ہمارے 184ملین سبسکرائبر ہیں ،102ملین لوگ انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں،ہماری توجہ ہے کہ تھری جی فور جی کوریج بڑھائیں،چیئرمین کمیٹی کہدہ بابر نے ٹیلی کام کمپنیوں کی  ناقص نیٹ ورکس کوریج کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ  یہ میرافون ہے میں پارلیمنٹ میں بیٹھا ہوں یہاں کوئی جیمر نہیں، آپ اپنے پارلیمنٹیرینز کو بھی سروسز نہیں دے پارہے،سروسز ٹھیک ہونی چاہئیں، نیٹ ورکس کوریجز ٹھیک نہیں ہیں،کمیٹی نے سائبر سیکیورٹی  سے متعلق مسائل  پر ان کیمرا بریفنگ لینے کا بھی فیصلہ کر لیا۔ 
  سینیٹ کمیٹی

مزید :

صفحہ اول -