اب کسی ملک دشمن کا نہیں صرف ریاست کا بیانیہ گونجے گا: فردوس عاشق

  اب کسی ملک دشمن کا نہیں صرف ریاست کا بیانیہ گونجے گا: فردوس عاشق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(این این آئی)معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 28جولائی ضلع سیالکوٹ میں حقیقی تبدیلی کا دن ثابت ہو۔ عوام نے پی پی 38 میں ن لیگ کے بیانیہ کومستردکرتے ہوئے قیادت کا حق عمران خان کو سونپ دیا۔انتخابی معرکہ میں عظیم کامیابی پر پی ٹی آئی کے کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں۔    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رابطہ آفس میں  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انتخابی ٹکرا ؤکے دوران عوام کے حقوق سے جڑا عمران خان کے بیانیہ کو عوام نے پزیرائی بخشی۔ ن لیگ نے صوبے کے دیگرشہروں اپنے قیادت کو انتخابی معرکہ میں جھونک دیا اور ان کو حلقہ میں مختلف پولنگ اسٹیشنز تفویض کئے گئے۔اسلحہ بردار نون لیگی غنڈوں نے عوام کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی۔عابد رضا بھی مسلح تھے۔ضلعی پولیس نے اسلحہ کی نمائش اور ساتھ لیکر نکلنے پر پابندی کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 5مقدمات درج کئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ہر قسم کی غنڈہ گردی کی نفی کرتی ہے۔ صوبائی و وفاتی حکومت کی جانب سے الیکشن کے پراسس میں کسی قسم کی دخل اندازی نہیں کی گئی۔دونوں جماعتوں نے جم کر الیکشن لڑا۔جعلی راجکماری نے ن لیگ کی سیاست کو بند گلی میں پہنچا دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان کی انتھک محنت، وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعظم عمران خان کی حوصلہ افزائی  اور ٹیم ورک سے اللہ نے فتح عطا کی۔وزیر اعلی پنجاب کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے فون کر کے مبارکباد دی۔حق اور ایمان کی طاقت سے فتح ملی۔گزشتہ روز مافیا کے بتوں کو پاش پاش کیا گیا۔ہم نے انتھک محنت کرتے ہوئے بہتر ٹیم ورک سے الیکشن لڑا۔جعلی رجکماری کا روائتی راگ قوم کو سنایا گیا اورجعلی راجکماری نے سلیکشن ہونے کاڈھونگ رچایا۔جعلی رجکماری یہ بتائے انکے امیدوار نے اتنے ووٹ کیسے حاصل کئے۔انہوں نے کہا کہ عطا تارڈ اپنا نام بدلنے کی تیاری کرے۔تکبر کا سر ہمشہ نیچا ہوتا ہے۔کنیز دوم نے بیہودہ گفتگو کی۔وہ نفرت کے بیج بونے آئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ شاہی خاندان کے ذاتی ملازمین کی جانب سے گالی گلوچ و بے ہودہ الفاظ استعمال کئے گئے۔ہمارے کارکنان نے ووٹ کی مدد سے فتح حاصل کی بہتر ہے۔  انہوں نے کہا کہ جعلی راجکماری دھاندلی کا جعلی رونا نہ روئے۔کشمیر، گلگت بلتسان اور سیالکوٹ سے انکا صفایا ہوچکا ہے۔پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہونے جا رہا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب ہر ضلع میں عوامی پراجیکٹس کا جائزہ لینے جا رہے ہیں۔تبدیلی کا سفر جاری و ساری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا کی شکر گزار ہیں۔ ووٹ کی چوری و سینہ زوری اب نہیں ہوگی۔پاکستان مخالفین کو جواب دینا ہوگا۔پاکستان کے عوام ایسے عناصر کا صفایا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کے شاہین، عثمان بزدار کی قیادت میں صوبہ روشن پاکستان کی طرف رواں دواں ہے۔ اب کسی ملک دشمن کا نہیں صرف  ریاست کا بیانیہ گونجے گا۔
ڈاکٹرفردوس عاشق 

مزید :

صفحہ اول -