کشمیر کے انتخابات میں کھلم کھلا دھاندلی ہوئی، بلاول  

کشمیر کے انتخابات میں کھلم کھلا دھاندلی ہوئی، بلاول  

  

 کراچی (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کے انتخابات میں کھلم کھلا دھاندلی ہوئی اور ایک وزیر پیسے بانٹ رہا تھا اور فائرنگ کر رہا تھا،پیپلز پارٹی اپوزیشن کی بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری حکمت عملی اب تک کامیاب ثابت ہوئی ہے، جس میں پی پی پی کا سیاسی فیصلہ تھا کہ ضمنی انتخابات میں جانا ہے اور ان کا مقابلہ کرنا ہے تو ان سارے انتخابات میں پی پی پی اور اپوزیشن جیتی اور عمران خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہم نے اس سوچ کو رد کرتے ہوئے تجویز دی تھی کہ جب گلگت میں انتخابات ہوں تو وہاں مداخلت نہ کریں اور کشمیر میں روایت ہے کہ کون سی جماعت اقتدار حاصل کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان تمام حالات کے باوجود میں گلگت، اسکردو اور کشمیر میں گیا اور پی پی پی کے جیالے پہاڑوں میں جدوجہد کر رہے ہیں اور نظریے کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔کشمیر میں جس طرح کھلے عام اور جس تشدد سے دھاندلی ہو رہی تھی، سب نے دیکھا، پاکستان کا ایک وزیر وہاں پیسے بانٹ رہا تھا اور فائرنگ کر رہا تھا اور امیدواروں پر قاتلانہ حملے ہوئے ہیں۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ اس کے باوجود پیپلز پارٹی اپوزیشن کی بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، ہم کشمیر میں ان کو مشکلات سے دوچار کر رہے ہیں اوریہاں کراچی میں بھی ان کو شکست دی ہے۔

بلاول  

مزید :

صفحہ اول -