معروف خطاط، مصور منور اسلام ابن نادر القلم انتقال کر گئے، مقامی قبرستان میں سپرد خاک 

  معروف خطاط، مصور منور اسلام ابن نادر القلم انتقال کر گئے، مقامی قبرستان ...

  

 لاہور (کرائم رپورٹر) پاکستان کے معروف خطاط و مصور منور اسلام ابن نادرالقلم انتقال کرگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ منور اسلام پاکستان کے نامور خطاط و مصور عبدالواحد نادرالقلم کے صاحبزادے اور سینئر گرافک ڈیزائنر ملک قمرعزیز کے سسر تھے۔ نادرالقلم گھرانہ تین نسلوں سے اسلامی خطاطی کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ منور اسلام کے والد عبدالواحد نادرالقلم نے 1960ء میں پاکستان میں اسلامی خطاطی نمائشوں کی بنیاد رکھی تھی۔ منور اسلام کو خط نستعلیق، ثلث، نسخ، کوفی اور بالخصوص خط دیوانی پر مکمل عبور حاصل تھا۔ اور خط دیوانی ان کی خاص پہچان رہا۔ منور اسلام کو قائداعظم میڈل برائے اسلامی خطاطی سے بھی نوازا گیا۔ ان کی خطاطی کے نادر نمونے ملک بھر کے اہم مقامات اور عمارات پر آویزاں اور نقش ہیں۔ مرحوم کے وارثان میں پانچ بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ کل رات 10بجے ادا کرکے مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی ہے۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی آج بعد نماز جمعہ ان کی رہائش گاہ مکان نمبر100-E، گلی نمبر13حسنین ا?باد، لاہور کینٹ میں ہوگی۔

نادر القلم

مزید :

صفحہ اول -