اسلام آبادہائی کورٹ،مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور 

      اسلام آبادہائی کورٹ،مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کی اپیلوں پر سماعت کے دور ان مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ دور ان سماعت مریم نواز کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی گئی۔ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکیل امجد پرویز کی سماعت ملتوی کی استدعا منظورکی گئی،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی جانب سے معاون وکیل جبکہ نیب سے عثمان غنی چیمہ اور سردار مظفر عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ معاون وکیل نے کہاکہ مریم نواز کی کویڈ ٹیسٹ رپورٹ مثبت ائی ہے، اسی وجہ سے عدالت پیش نہ ہوسکی، عدالت نے کیس کی سماعت 4 اگست تک کے لئے ملتوی کردی۔
مریم نواز 

مزید :

صفحہ اول -