محمودچوہدری کی  33ویں سالگرہ پر بختاوربھٹوکی جانب سے خاص اہتمام 

  محمودچوہدری کی  33ویں سالگرہ پر بختاوربھٹوکی جانب سے خاص اہتمام 

  

کراچی (آئی این پی) بختاور بھٹوزرداری نے محمودچوہدری کی سالگرہ پر کچھ خاص اہتمام کیا جس پر محمود چوہدری اہلیہ کے مشکورہیں۔ محمود چوہدری نے گزشتہ روز اپنی 33ویں سالگرہ منائی۔ انسٹاسٹوریزپرانہوں نے اہلیہ کی جانب سے اپنی سالگرہ کیلئے آرڈرپربنوائے جانے والے خصوصی کیک اور کمرے کی سجاوٹ کی تصاویر فالوورز کیلئے شیئرکیں اور بختاور کا شکریہ ادا کیا۔ تصاویرمیں کمرے کی چھت رنگا رنگ غباروں سے سجی ہے جبکہ ٹیبل پرپھول اور رینبو کیک رکھے ہیں۔ بختاور نے بھی اپنی انسٹاسٹوریز میں کیک کی تصاویرشیئرکیں۔ اس جوڑی کی شادی 29جنوری کو کراچی بلاول ہاؤس میں ہوئی تھی۔ انگلینڈ کی یونیورسٹی آف ایڈنبرگ سے انگلش میں ماسٹرز آنرز کی ڈگری لینے والی بختاور کے شوہرمحمود چوہدری کے والدین محمد یونس اور والدہ ثریا بیگم کا تعلق لاہور سے ہے، محمود چوہدری 5 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے اور دبئی میں رہائش پزیر ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف ڈرہم سے قانون کی تعلیم حاصل کی ہے۔

بختاوربھٹو

مزید :

صفحہ اول -