پارک لین ریفرنس،زرداری کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

  پارک لین ریفرنس،زرداری کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  احتساب عدالت کورٹ روم نمبر دو کے جج اعظم خان نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف پارک لین  ریفرنس پر سماعت کی عدالت نے آصف زرداری کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استشنیٰ کی درخواست منظور کی۔نیب نے گواہ نبیل ظہور، نائب صدر نیشنل بنک سے حاصل مزید دستاویزات پیش کرنے کی درخواست کر دی نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ایک دستاویز ریفرنس بْک میں منسلک ہونے سے رہ گئی تھی پیش کرنے کی اجازت دی جائے اس موقع پر وکلاء صفائی کی جانب سے نئی دستاویز پیش کرنے کی مخالف کرتے ہوئے نیب درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی نیب کے دوسرے گواہ ایس ای سی پی افسر احسن اسلم پیش نہ ہوئے عدالت نے کیس کی سماعت 18اگست تک ملتوی کر دی۔

 درخواست منظور

مزید :

صفحہ اول -