کرونا وائرس،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت ناساز،ڈاکٹرز نے دوبار معائنہ کیا 

     کرونا وائرس،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت ناساز،ڈاکٹرز نے دوبار ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کا شکار سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت ناساز ہو گئی، ڈاکٹرز نے ان کا 2 بار معائنہ کیا ہے۔نجی ٹی و ی نے عدالتی ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بولتے ہوئے تکلیف کا سامنا ہے، وہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر میں قرنطینہ کیئے ہوئے ہیں۔عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو گزشتہ رات اسکین کیلئے ہسپتال بھی لے جایا گیا، ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کی طبیعت بھی گزشتہ روز بگڑ گئی تھی۔عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے گزشتہ روز مسز سرینا عیسیٰ کا بھی معائنہ کیا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آن لائن ڈھائی گھنٹے تک جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اٹینڈ کیا تھا۔عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے بعد سے بولتے وقت سینے میں شدید دکھن شروع ہوئی جس پر انہیں اسکین کیا گیا جبکہ مسز سرینا عیسیٰ کو ڈرپ کے ذریعے 2 بار دوا دی گئی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

مزید :

صفحہ اول -