(ن) لیگ نے اکیلے تحریک چلانی ہے تو اخلاقی حمایت انکے ساتھ ہے

(ن) لیگ نے اکیلے تحریک چلانی ہے تو اخلاقی حمایت انکے ساتھ ہے

  

جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا امجد علی خاں نے کہا ہے کہ ہم مسلم لیگ (ن) کی احتجاجی تحریک کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں جے یو آئی کی نیک تمنائیں اور نیک خواہشات مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں اور اگر آزاد کشمیر کے الیکشن کے رزلٹ اور اس میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف کسی مشترکہ احتجاج کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) ہم سے رابطے کرے گی تو پھر جے یو آئی بھی اپنی جماعت سے مشاورت کرکے ان کا ساتھ دے گی اور اگر انہوں نے اکیلے ہی یہ احتجاجی تحریک چلانی ہے تو تب بھی ہماری اخلاقی حمایت ان کے ساتھ ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔

مولانا امجد علی خاں 

مزید :

صفحہ اول -