(ن)لیگ والے تحریک تحریک کھیل کر خود کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں تو انکی مرضی 

(ن)لیگ والے تحریک تحریک کھیل کر خود کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں تو انکی مرضی 

  

مسلم لیگ (ق) کے سینیٹرکامل علی آغا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) والے تو ہر بات پر احتجاجی تحریک چلانے کی بات کرتے ہیں جیسے الیکشن پاکستان میں ہوتے ہیں اس سے بھی بہتر الیکشن کشمیر میں ہوئے ہیں اس لیئے مسلم لیگ (ن) کو چاہئے کہ وہ الیکشن کے رزلٹ کو قبول کرلے اور اگر اس نے کوئی احتجاجی تحریک چلانی ہے تواس کا بھی شوق پورا کرلے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ چونکہ مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں ہے اور اپنے آپکو اپوزیشن میں سیاسی طور پر زندہ رکھنے کے لیئے بات بات پر تحریک چلانے کی بات کرتے ہیں اپوزیشن کی باقی جماعتوں نے تواس الیکشن کے نتائج کو تسلیم کیا ہے لہذا مسلم لیگ (ن) والوں کو بھی چاہئے کہ وہ اس نتائج کو تسلیم کرلے اگر وہ تحریک تحریک کھیل کر خود کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ انکی اپنی مرضی ہے۔

سینیٹرکامل علی آغا 

مزید :

صفحہ اول -