اثاثہ جات کیس،امیر مقام کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائیکورٹ نے آمدن سے زیادہ اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ نون کے صوبائی صدر امیر مقام کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 25 اگست تک کیلئے ملتوی کر دی کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ابراہیم خان اور اشتیاق ابراہیم پرمشتمل دورکنی بنچ نے کی کیس کی سماعت شروع ہوئی تو مسلم لیگ نون کے رہنما امیر مقام کے وکلا کی جانب سے کیس سماعت اج ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی عدالت نے امری مقام کے وکلا کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25 اگست تک کیلئے ملتوی کردی واضح رہے کہ نیب خیبرپختونخوا کی جانب سے سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے جس کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی اس دوران انہیں کال اپ نوٹس کے ذریعے نیب بلایا گیاتاہم نوٹس کے خلاف امیرمقام نے گرفتاری کے خدشہ کے پیش نظر عدالت عالیہ سے رجوع کیا ہے۔