صوابی کے سینئر جوڈیشل ریڈر سید پھول بادشاہ کی رسم قل آج ہوگی 

صوابی کے سینئر جوڈیشل ریڈر سید پھول بادشاہ کی رسم قل آج ہوگی 

  

صوابی (بیورورپورٹ) ضلع صوابی کے سینئر جوڈیشل ریڈر سید پھول بادشاہ کی رسم قل آج بروز جمعہ کوان کے آبائی گاؤں پاک کیا (ہنڈ) ضلع صوابی میں ادا کی جائے گی۔وہ مختصر عدالت کے بعد گذشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔ اور بعد ازاں بدھ کی رات نماز عشاء کے بعد اپنے آبائی قبرستان واقع موضع پاک کیا ھنڈ ضلع صوابی میں سپردِ خاک کردیا گیا مرحوم 1988سے صوابی کے مختلف عدالتوں میں خدمات انجام دیتے چلے آرہے تھے اور آج کل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج صوابی کی عدالت میں بحیثیت ریڈر اپنی پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دے رہے تھے مقامی سنئیر صحافی الحاج ولی محمد نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی زندگی میں جوڈیشل تاریخ میں جس خلوص کے ساتھ خدمات انجام دی ہے۔ اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب اور پسماندہ گان کے لیے اللّہ تعالیٰ سے صبروجمیل کی دعا کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -