طارق رحیم کو پشاور ڈویژن کا سیکرٹری اطلاعات کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری
پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری شجاع خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک طماش خان نے طارق رحیم کو پشاور ڈویژن کا سیکرٹری اطلاعات نامزد کرکے ان کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ پیپلزپارٹی خیبر پختونخواہ کے صدر محمد ہمایوں خان نے صوبائی کابینہ کے باہمی مشاورت کے بعد طارق رحیم کو سیکرٹری اطلاعات نامزد کرنے کی منظوری دے دی پارٹی کو فعال صوبائی قیادت اور چیئرمین بلاول بھٹو کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لئے کی خدمات کو سراہتے ہوئے نئی زمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس حوالے سے سیکرٹری اطلاعات پشاور ڈویژن طارق رحیم کا کہنا تھا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صوبائی صدر محمد ہمایون خان،جنرل سیکرٹری شجاع خان سیکرٹری اطلاعات امجد خان افریدی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک طماش خان ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات طاہر عباس سلیم خان پشاور ڈویژن صدر لیاقت شباب اور قیادت کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے انہیں پشاور ڈویژن انفارمیشن سیکرٹری کے عہدے کی ذمہ داری سونپی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پہلے سے بڑھ کر پارٹی کو پشاور ڈویژن میں فعال کرنے اور ہرشعبہ کو مضبوط کرنے کے لیے اپنی تمام توانائیاں صرف کریں گے۔