چکدرہ،نویں اور گیارہویں کے امتحانات میں پشتو اور عربی مضمون غائب
چکدرہ (تحصیل رپورٹر) نویں اور گیارہویں امتحانات کے سمارٹ سلیبس میں پشتو اور عربی کا مضمون غائب، طلبہ تذبذب کا شکار، نہم میں پشتو جبکہ بارویں میں عربی کے مضمون کو سمارٹ نصاب میں شامل نہیں کیا گیا، تفصیلات کے مطابق کرونا وب اکے باعث جہاں گزشتہ سال طلبہ بغیر امتحان کے پاس کیا گیا تھا وہاں امسال صوبائی حکومت کی ہدایت پر ڈاریکٹوریٹ آف کریکولم اینڈ ٹیچر ایجوکیشن خیبر پختونخوا نے سمارٹ نصاب تیار کرکے طلبہ پر امتحانی بوجھ کو کم کردیا ہے لیکن جہاں کئی مضامین کیلئے سمارٹ نصاب تیار کیا گیا وہیں ڈاریکٹوریٹ کی غفلت اور لاپرواہی سے جماعت نہم کے پشتو اور بارویں جماعت کے عربی کیلئے سمارٹ نصاب تیار نہ کیا جاسکا جس وجہ سے پشتو اور عربی کے مضامین والے طلبہ شدید مشکل میں ہیں اور تذبذب کے شکار ہیں کہ وہ پرچے کی تیاری کیلئے کتاب کے کس حصے سے تیاری کریں، ان طلبہ نے یہ بھی شکایت کی کہ دیگر مضامین کیلئے مخصوص اور کم نصاب تیار کرکے رلیف دیا گیا تو ہمیں اس رعایت سے کیوں محروم رکھا گیا؟ اس حوالے سے ڈاریکٹوریٹ سے رابطہ کیا گیا تو وہاں نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا گیا کہ چونکہ ہمیں پہلے صرف لازمی مضامین کیلئے نصاب تیار کرکی ہدایت کی گئی اور بعد میں اختیاری کی ہدایت بھی ملی تو وقت اور ماہرین کی کمی کی وجہ سے بعض مضامین رہ گئے ہیں۔