ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی میں کورونا ویکسین لگوانیوالے لوٹنے لگے

  ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی میں کورونا ویکسین لگوانیوالے لوٹنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ضلع مہمند (نمائندہ پاکستان) ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی میں کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کو لوٹنے لگے۔ویکسین لگوانے والا عملہ 20روپے فیس کے نام پر لیکر آپس میں بانٹتے ہیں۔ ویکسین لگوانے کیلئے روزانہ سینکڑوں افراد آتے ہیں اور ان سے روزانہ ہزاروں روپیہ جمع کئے جاتے ہیں۔ علاقے کے عوام کا اعلیٰ سرکاری حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ہیڈکوارٹرہسپتال غلنئی کا عملہ کورونا وباء کی ویکسین لگوانے والے افراد کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ویکسین لگوانے والے افراد نے کہا کہ حکومت نے ملک بھر میں کورونا ویکسین مفت لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی کا عملہ ویکسین لگوانے والے افراد سے فیس کے نام پر ہر شخص سے بیس روپے فیس کے نام پر وصول کرتی ہے جوکہ وہ آپس میں بانٹتے ہیں۔دوسری طرف ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ افغانستان سے آنیوالے افراد کو قرنطینہ سنٹر غلنئی ہسپتال میں رکھا جاتا ہے۔مگر اس کی کوئی مناسب دیکھ بھال نہیں رکھا جاتا یہ بھی معلوم ہواہے کہ وہ قرنطینہ میں رکھنے والے افراد سے کوئی ٹسٹ لیتا ہے اورنہ ہی ان کی کورونا وائرس کی تشخیص کے حوالے سے کوئی علاج کیا جاتاہے۔ ایک وارڈ میں گنجائش سے زیادہ افراد کو داخل کرواتے ہیں۔جس میں ایک بیڈ پر دودواور تین خواتین تک ڈالتے ہیں۔ ان پر ہسپتال میں صرف ایک ہفتے کا وقت گزارا جاتاہے۔ جس پر ہسپتال کے انتظامیہ نے بھی آنکھیں بند کرلئے ہیں۔ اس سلسلے میں علاقے کے عوام نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی میں اندھیر نگری چوپٹ راج کا کھوج لگائیں۔