پی پی کو نظریاتی بنیادوں پر مستحکم کیا جائیگا،ہمایون خان 

  پی پی کو نظریاتی بنیادوں پر مستحکم کیا جائیگا،ہمایون خان 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ صدر ہمایون خان کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم  اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خان، سنیئر نائب صدر ایوب شاہ، سیکرٹری اطلاعات امجد خان افریدی،سلیم خان طاہر عباس تہماش خان، انور زیب کامریڈ، یاور عباس،بخت بیدار خان،ساجد طوری،ذوالفقار باچا،نعیم خان شعیب خان، حاجی طلائمحمد، اکرام خان، گلاب شاہ، اختر علی نصیب چن، نادر خٹک سمیع خان راشدآفریدی،ڈاکٹر نثاربھی موجود تھے۔اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی اور ملکی ترقی خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں۔ اجلاس میں تنظیمی و سیاسی صورت حال پر غور و غوص کیا گیا۔صوبائی کابینہ کی طرف سے آزاد کشمیر الیکشن میں بھرپور کامیابی پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جیالوں کو مبارک باد پیش کیا گیا۔اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور تنظیم سازی کے حوالے سے حکمت عملی طے کر لی گئی غیر فعال تنظیموں عہدیداروں کو فارغ کرکے نظریاتی مخلص جیالوں کو اگے لانے کا فیصلہ ہوا تنظیم سازی مکمل کرنے کے لئے جلد کمیٹیاں تشکیل دینے کا بھی فیصلہ ہوا کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات بھرپور انداز میں لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام حلقوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ ہوا،اس موقع پر عہدیداروں اور جیالوں کے ساتھ مل کر پارٹی کی مظبوطی کے لئے صوبے بھر میں جدوجہد تیز کی جائیں  ہمایوں خان کی صوبائی کابینہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں سیاسی رابطے تیز نامکمل تنظیموں کو مکمل نظریاتی جیالوں کو اگے لائیں بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاریوں کی آغاز کیا جائے اگلے الیکشن میں پارٹی جیالوں کی جدوجہد و کوشش سے خیبر پختونخواہ میں حکومت بنائیں گے حکومت میں آکر صوبہ کی پسماندگی دور کی جائی گی اور ترقی یافتہ، خوشحال خیبر پختونخواہ کی بنیاد رکھے گے، صوبائی صدر ہمایون خان نے کہاکہ ڈویژن ضلعی قیادت پارٹی موبالائزیشن اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام گھر گھر پہنچائیں پارٹی کو نظریاتی بنیادوں پر مستحکم کریں گے یونٹی اف کمانڈ اور جیالوں کا اعتماد بحال کر رہے ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -