مردان،احساس سکالر شپ  طلبہ میں سکالر شپ کے چیک تقسیم

  مردان،احساس سکالر شپ  طلبہ میں سکالر شپ کے چیک تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) عبدالولی خان یونیورسٹی  میں احساس سکالرشپ پروگرام کے تحت طلبہ وطالبات میں چیک تقسیم کئے گئے اس سلسلے میں ایک تقریب مرکزی کانفرنس روم میں منعقد ہوئی اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے ممبر ظاہرشاہ طورو مہمان خصوصی تھے جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق، ڈائریکٹر فائنینشل ایڈ ڈاکٹر امیر خسرو، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمیشن محمد سہیل عالم اور قاضی سکندر حیات بھی موجود تھے کُل 535 طلبہ وطالبات میں 3 کروڑ 50 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے گئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق نے اس موقع پر کہا کہ ہماری اولین ترجیح عبدالولی خان یونیورسٹی کہ ہر تیسرے طالبعلم کو  سکالرشپ فراہم کرنا ہے  اس مقصد کے لئے انڈوومنٹ فنڈ کا اجراء بھی کر دیا گیا ہے جس کے تحت یتیم معذور اور اقلیت کے طلبہ وطالبات کو جامعہ میں مفت تعلیم فراھم کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا ہر  پانچواں  طالبعلم سکالر شپ پر ہے  یعنی صوبے میں سب سے زیادہ سکالرشپ  فراہم کرنے کا اعزاز بھی عبدالولی خان یونیورسٹی کو حاصل ہے اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے ممبر ظاہرشاہ  نے کہا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی کی پاکستان کے صف اول یونیورسٹی کا اعزاز حاصل قابل فخر ہے جس کاسہرا یقینی طورپر موجودہ قابل لیڈرشپ کے سرہے  انہوں نے سکالرشپ حاصل کرنے والے فیکلٹی اور طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی اور کہاکہ یونیورسٹی کے طلباء کو مزید سکالرشپ  فراہم کے لئے وہ کوشش کریں گے۔