بنوں،جانی خیل میں بارشوں   سے مکانوں کی چھتیں منہدم

  بنوں،جانی خیل میں بارشوں   سے مکانوں کی چھتیں منہدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (نمائندہ خصوصی)مون سون بارشوں کی وجہ سے بنوں کے سابقہ نیم قبائلی علاقے جانی خیل میں مختلف مقامات پر کچے مکانات منہدم ہوگئے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اسی طرح بنوں سٹی،کلاخیل اور مختلف یونین کونسلوں میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے مختلف املاک اور مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے ڈبلیو ایس ایس سی کی جانب سے اہلکاروں نے مشینوں کے ذریعے سرکاری عمارتوں اور سڑکوں گلیوں سے پانی نکالا جبکہ اکثر سڑکیں اور علاقے جھیل اور تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔