ڈی آر سی متھرا عوامی مسائل  کے پرامن حل کی خاطر متحرک 

  ڈی آر سی متھرا عوامی مسائل  کے پرامن حل کی خاطر متحرک 

  

پشاور(کرائم رپورٹر) ڈی آر سی متھرا اورمقامی پولیس شہریوں کے مابین تصفیہ طلب مسائل کے پرامن حل کے لئے متحرک ہے، ڈی آر سی میں اب تک سینکڑوں افراد کے مابین تنازعات کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کیا گیا ہے، اسی طرح گزشتہ روز بھی ڈی آر سی متھرا میں مختلف فریقین کے مابین جاری رقم، گھریلو ناچاکی اور جائیداد تنازعات کے 6  کیسز کو فریقین کے باہمی رضا مندی اور افہام و تفہیم کے ساتھ حل کر لیا ہے، اس موقع پر فریقین باہم بغل گیر ہوئے اور آئندہ کے لئے بھائیوں کی طرح پیار و محبت کے ساتھ رہنے کا عہد کیا  تفصیلات کے مطابق کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے دیگر تھانوں میں شہریوں کے مابین تصفیہ طلب مسائل کے پرامن حل کی خاطر ڈی آر سی کونسلز قائم کئے ہیں، اسی ضمن میں تھانہ متھرا میں بھی ڈی آر سی کونسل قائم کی گئی ہے جو شہر کے نواحی علاقوں متھرا، سفید سنگ اور دیگر آس پاس کے علاقوں میں رہائش پذیر افراد کے مسائل کو پر امن طریقے سے حل کر رہے ہیں اس ضمن میں گزشتہ روز ڈی آر سی متھرا میں مختلف فریقین کے مابین عرصہ دراز سے جاری 6 تنازعات کو فریقین کے باہمی رضا مندی اور افہام و تفہیم کے ساتھ حل کر لیا ہے، حالیہ حل تنازعات میں جائیداد تنازعات، رقم لین دین اور گھریلو ناچاکی کے کیسز شامل ہیں جن کو پرامن طریقے سے حل کر لیا گیا ہے، اسی سلسلہ میں تھانہ متھرا میں قائم ڈی آر سی مرکز میں سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں فریقین نے شرکت کی اور ایک دوسرے کے ساتھ باہم بغل گیر ہو کر آئندہ کے لئے پیار و محبت کے ساتھ رہنے کا عہد کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -