سوشل میڈیا پر ہونیوالے گالم  گلوچ تنازعہ پر 9ملزمان گرفتار

  سوشل میڈیا پر ہونیوالے گالم  گلوچ تنازعہ پر 9ملزمان گرفتار

  

پشاور (کرائم رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے سوشل میڈیا پر گالم گلوچ کے تنازعہ پر شہری کو حبس بے جا میں رکھنے والے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والے ملزمان کا شہری ظفر خان کے ساتھ فیس بک مسینجر پر گالم گلوچ کا تبادلہ ہوا تھا، تمام ملزمان کا تعلق تہکال پایان سے ہے جن کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی ظفر خان ولد خادم خان نے تھانہ گلبرگ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ ملزمان کامران وغیرہ کے ساتھ فیس بک مسینجر پر گالم گلوچ کا تبادلہ ہوا تھا جس پر ملزم کامران نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مل کر مدعی کو گاڑی میں ڈا ل کر نامعلوم مقام پر منتقل کر کے حبس بے جا میں رکھا اور بعد ازاں دھمکیاں دینے کے بعد واپس گھر کے سامنے چھوڑ دیاجس کی رپور ٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایچ او تھانہ گلبرگ ابراہیم خان نے واردات میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے ملوث تمام ملزمان کامران ولد عبدالخلیل، یونس ولد وارث خان، معاذ ولد خواص خان، فرمان ولد جہانزیب، عزت خان ولد حیات خان، ندیم ولد نذیر خان، وقار ولد نثار گل، سہیل ولد حسین خان اور عامر ولد اقبال حسین کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور ایک پستول بھی برآمد کر لیا ہے جن سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -