ملک کی مقتدر قوتیں اب بھی عمران خان کی پشت پر کھڑے ہے: میاں افتخار
بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخا رحسین نے کہاہے کہ ملک کی مقتدر قوتیں اب بھی عمران خان کی پشت پر کھڑے ہے۔عام الیکشن میں کامیابی دلوانے کے بعد گلگت بلتستان اور اب ازاد کشمیر میں بھی ان قوتوں کی مدد سے عمران خان کو کامیابی نصیب ہو ئی۔تین سالوں کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے جھوٹ کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔اج ملک میں غربت اور بے روزگاری انتہاء کو چھورہی ہے۔نوجوان ڈگریاں لیکر در بدر کی ٹوکریں کھارہی ہے۔امریکہ اور دیگر عالمی قوتیں افغانستان میں امن خراب کررہی ہے۔افغانستان کے مسائل کا حل امن اور مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے۔اے این پی افغانستان میں امن چاہتی ہے۔جنگ مسائل کا حل نہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ بونیر کے دوران تحصیل ڈگر اے این پی کی تنظیمی اجلاس سے سابق ایم پی اے سید رحیم خان ایڈوکیٹ کے رہائش گاہ انغاپور میں کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔اجلاس میں اے این پی کی صوبائی نائب صدر شازیہ اور نگزیب۔کمیٹی کے دیگر اراکین متوکل خان،واصل خان،ضلعی صدر محمدکریم بابک۔ضلعی جنرل سیکرٹری شجاعت علی خان۔سابقہ ضلع نائب ناظم یوسف علی خان۔این اے 9 بونیر کے سابق امیدوار حاجی رووف خان اور دیگر ضلعی مشران بھی موجود تھے۔مرکزی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ تنظیم کسی بھی پارٹی میں اہم کردار اداکرتی ہے۔پارٹی تنظیم کو فعال کرے۔اور اپنے صفوں میں اتحاد وہ اتفاق پیداکرے۔انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی امن پر یقین رکھتی ہے۔جنگیں مسائل کا حل نہیں ہے۔اے این پی نے امن کی خاطر اپنے ہزاروں کارکنوں کی شہادتیں دی۔مرکزی جنرل سیکرٹری نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت مقتدر حلقوں کی پیداوار ہے۔عوام میں موجودہ حکومت کی کوئی پذیرائی حاصل نہیں ہے۔اے این پی پختونوں کی حقوق کی ترجمان سیاسی جماعت ہے اور ہم ہر فورم پر پختونوں کے حقوق کے لئے اواز اٹھائیں گے۔