مردان میں سترہ سالہ نوجوان فائرنگ سے جاں بحق
مردان(بیورورپورٹ)بٹ سیری میں نامعلوم افراد نے سترہ سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا اورفرارہوگئے احمد فراز ولد ندیم اسلام نے شہبازگڑھی پولیس کو بتایاکہ پڑوسی لقمان نے ہمارے گھر کا دروازہ کھٹکٹھایا اورمیرے سترہ سالہ بھائی شاہ نوازکو اپنے ساتھ موٹرسائیکل پر لے گیا رات بھر شاہ نواز گھر واپس نہیں آیا صبح اطلاع ملی کہ اسے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیاہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔