ملک دین خیل قومی کونسل کا تیراہ روڈ پر تعمیراتی کام بندش کیخلاف مظاہرہ

ملک دین خیل قومی کونسل کا تیراہ روڈ پر تعمیراتی کام بندش کیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باڑہ (نمائندہ پاکستان) باڑہ تا مستک تیراہ روڈ پر کام کی بندش کی وجہ سے ملک دین خیل میں کوہی کے مقام پر احتجاجی جلسہ کرکے سڑک کو بند کر دیا جائیگا، اور دوسرے مرحلے میں پاک آفغان شاہراہ کو احتجاجا بند کرنے کا وقت اور مقام کا تعین اسی جلسے میں کیا جائیگا، ملک دین خیل قومی کونسل اور باڑہ سیاسی اتحاد کا مشترکہ اجلاس میں فیصلہ۔ ملک دین خیل قومی کونسل کے چیئر مین عبدلواحد آفریدی کی صدرات میں منعقدہ باڑہ پریس کلب میں اس مشترکہ اجلاس میں مقررین نے کہا کہ مذکورہ سڑک پر کام کی بندش کی وجہ سے علاقے کے ہزاروں افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور عوام سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں وزیر اعلی نے اس سڑک کی سنگ بنیاد رکھی جس کو جون 2021 میں مکمل ہونا تھا تاہم ابتک اس پر ادھا کام بھی نہ ہو سکا۔ صدر نے اپنے فیصلے میں اس سڑک کی کنسلٹنسی، محکمہ ہائی وے اور ٹھیکہ داروں کو مورد الزام ٹھراتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف منظم طریقے سے احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مزکورہ سڑک پر روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں گاڑیوں میں ہزاروں لوگ سفر گرتے ہیں جن کو ذہنی کوفت اور جسمانی بیماریوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ عوام پر رحم کرکے سڑک کو جلد از جلد تعمیر کرے تاکہ مزید مشکلات سے بچ سکے۔ پریس کلب میں باڑہ سیاسی اتحاد اور ملک دین خیل قومی کونسل کے اس مشترکہ اجلاس کے موقع پر باڑہ سیاسی اتحاد کا صدر شاہ فیصل آفریدی، جنرل سیکرٹری زاہد اللہ، پی ایم ایل نون کے رہنما حاجی ظاہر، اصغر خان، ملک دین خیل قومی کونسل کا چیئرمین عبدالواحد، خدمت خلق کمیٹی قوم سپاہ کے امیر شاہ، صدیق، عرفان اللہ، ستوری خان، سابقہ کونسلر ہاشم خان، اول گل، ملک جاوید، الحاج میاں گل، عابد حسین آفریدی، عبدالحنان اور کمرخیل قومی کونسل کے چیئرمین محب اللہ نے اجلاس میں شرکت کی۔